اجمیر شریف کیلئے اعلان کردہ عطیہ کی ادائیگی کیلئے انتظامات کر رہے ہیں، پاکستانی ہائی کمیشن
نئی دہلی / اجمیر (آن لائن) بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ مشہور صوفی بزرگ خواجہ محی الدین چشتی کی درگاہ کیلئے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے اعلان کردہ پانچ کروڑ روپے کے عطیہ کی فراہمی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ درگاہ کی انتظامیہ کی جانب سے صدر پاکستان کے اعلان کردہ عطیہ کی رقم بارے میں بتایا گیا ہے ہم اس سلسلے میں بھارتی حکومت ریاستی حکام اور درگاہ کمیٹی کے تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں اور اس رقم کی ادائیگی کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ وزراءکا کہنا ہے کہ یہ رقم حکومتی خزانے سے دی جائے گی یا صدر کے ذاتی اکاﺅنٹ سے اس کی ادائیگی ہوگی ۔اس بارے میں صدر ہی بہتر جواب دے سکتے ہیں۔