پنجاب میں طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے، ذوالفقار کھوسہ

پنجاب میں طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے، ذوالفقار کھوسہ

لاہور ( خبرنگار )سینئر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب سینیٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے پنجاب میں خوفناک حد تک بڑھ جانے والی لوڈ شیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام میںبے چینی اور اضطراب بڑھ رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز -90شاہراہ قائداعظم پر کیبنٹ کمیٹی برائے لوڈ شیڈنگ مینجمنٹ ایمرجنسی کے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں مشیر وزیر اعلی راجہ اشفاق سرور ، سیکرٹری انرجی ، سیکرٹری لیبر ،سیکرٹری آئی اینڈ سی ، سیکرٹری ہاﺅسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ، ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن، ایڈیشنل سیکرٹری اریگیشن، اے آئی جی آپریشن، ایڈیشنل سیکرٹری انرجی،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے سینیٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناقص منصوبہ بندی اور نااہلی کے باعث شہروں اور دیہات میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14سے 22گھنٹے تک پہنچ چکاہے جس کے باعث لوگ احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں، جس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصاًسحر و افطار کے اوقات میں بجلی اورگیس کی لوڈ شیڈنگ نے روزہ داروں کو بے حال کر دیا ہے۔ سینئر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب سینیٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے اجلاس میں موجود پولیس حکام کو ہدایت کی کہ قومی املاک کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مربوط حکمت عملی سے کام لیا جائے اور مظاہرین سے کہا جائے کہ وہ پرامن احتجاج کریں ۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...