نوازشریف میں منتشر عوام کو متحد کرنے کی صلاحیت ہے، شیخ طلال امجد

نوازشریف میں منتشر عوام کو متحد کرنے کی صلاحیت ہے، شیخ طلال امجد

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کے ممتاز رہنماﺅں شیخ طلال امجد ، لطیف حسین نیازی، میاں ذوالفقار راٹھور، محمد ایوب چودھری، ناصر خان ناصری، محمد احد حنیف، راﺅ ندیم شیر اور ملک محمد احمدنے کہا ہے کہ میاں نوازشریف میں منتشر عوام کو متحد کرنے کی صلاحیت ہے میاں نوازشریف نے درست کہا ہے اندرونی و بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا ہوگا، وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے شیخ طلال امجد نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے گول میز کانفرنس کی تجویز محض ایک سیاسی سٹنٹ ہے۔ انہوں نے کہا ہ عوالت عظمیٰ وہی کہتی ہے جو آئین اور اخلاقیات کی کتاب میں درج ہے لہٰذا اتحادی حکومت میں نہ مانوں والی مجرمانہ روش چھوڑ دے کیونکہ لیٹر لکھے بغیر یہ بات بند نہیں ہوگا مسلم لیگ ن کرپشن کے خلاف عدلیہ کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

مزید : ایڈیشن 1