حکومت نے 4 سالہ دور میں معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، عرفان اقبال

حکومت نے 4 سالہ دور میں معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، عرفان اقبال

لاہو( وقائع نگار )قومی تاجر اتحاد لاہور کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنے چار سالہ دور میں معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے بجلی گیس پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ یہ بات اُنھوں نے صدر بل روڈ ونائب صد ر قومی تاجر اتحاد لاہورخالد جاوید کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی اُنھوں نے کہا کہ حکومت کی خراب معاشی پالیسوں کی وجہ سے تجارت کا پہیہ جام اور عام آدمی کی قوت خرید ختم ہو کر رہی گئی ہے بجلی نہ ہونے کے باوجود بجلی کی قیمتوںمیں بے تحاشا اضافہ افسوسناک ہے حکومت اپنی ناکامیوں کا تمام تر بوجھ معیشت پر ڈال رہی ہے اور معاشی حالات ٹھیک کرنے کی بجائے مزید خراب کیے جا رہے ہیں اُنھوں نے کہا کہ انڈسٹری تباہ اور تجارتی حالات خراب ہونے سے لاکھوں لوگ بے روزگار اور پریشانی کے عالم میں مبتلا ہو کر خود کشیاں کر رہے ہیں انرجی بحران کی وجہ سے تجارت ویران ہوچکی ہے۔

مزید : ایڈیشن 1