لکی سیمنٹ نے آئی سی آئی پاکستان کے 75.81 فیصد حصص خرید لئے

لکی سیمنٹ نے آئی سی آئی پاکستان کے 75.81 فیصد حصص خرید لئے

لاہور (کامرس رپورٹر) لکی سیمنٹ نے آئی سی آئی پاکستان کے 75.81 فیصد حصص خرید لئے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق آئی سی آئی پاکستان کے 75.81 فیصد حصص کی خریداری کیلئے دوبئی کے فجر کیپیٹل، آئی سی آئی پاکستان کے ملازمین پر مشتمل کمپنی کے کنسورشیم اور لکی سیمنٹ نے بولی کے عمل میں حصہ لیا، ابتدا میں نشاط ملز نے بھی آئی سی آئی کے حصص کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی تاہم اس نے بولی کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔ لکی سیمنٹ کی سالانہ پیداوار 77 لاکھ پچاس ہزار ٹن ہے، لکی سیمنٹ کی طرف سے خریدے گئے آئی سی آئی پاکستان کے اثاثوں میں ایک کی کیپٹو پاور پلانٹ اور پولیسٹر فائبر یونٹ بھی شامل ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...