طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہزاروں ٹیوب ویل بند ہوئے، سردار ظفر

طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہزاروں ٹیوب ویل بند ہوئے، سردار ظفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین نے قریب المرگ زراعت کی زبوں حالی کی طرف توجہ دلانے کیلئے سیاسی،مذہبی،سماجی،ملکی رہنماﺅں اور عوام کے نام کھلا خط لکھ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی بلاجواز طویل لوڈ شیڈنگ،بجلی اور ڈیزل کی ہوش ربا قیمتوں کی وجہ سے ملک بھر میں ہزاروں ٹیوب ویل بند ہو رہے ہیں۔کم بارشوں اور انڈیا کی آبی جارحیت کی وجہ سے بھی فصلوں کیلئے پانی کی پچاس فی صد کمی ہے۔ اس وجہ سے امسال چاول کے کاشتہ رقبہ میں پچیس فی صد کمی واقع ہوگی اور جو فصل بوئی جا چکی ہے اسے بھی کم پانی وجہ سے پیداوار میں کمی واقع ہونے کا سامنا ہے ۔ لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی قیمتوںمیں بلا جواز بے پناہ اضافہ سے ہزاروں ٹیوب ویل بند پڑے ہوئے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -