گیاری سیکٹر سے مزید دو شہداءکے جسد خاکی کی شناخت ہوگئی

گیاری سیکٹر سے مزید دو شہداءکے جسد خاکی کی شناخت ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسکردو(اے پی اے ) گیاری سیکٹر کے گلیشیائی ملبے سے نکالے گئے مزید دو شہداءکے جسد خاکی کی شناخت ہو گئی۔ سپاہی محمد سلیم کا تعلق ضلع دیامر اور سپاہی عزت علی شاہ کا تعلق ضلع غذر سے ہے۔ گیاری سیکٹر کے گلیشیائی ملبے سے اب تک نکالے گئے شہداءکی تعداد 72 ہوگئی ہے۔ دیگر جوانوں کی تلاش کیلئے آپریشن ایک سو بارہویں دن بھی جاری ہے۔ ٹیم مخصوص مقامات پر سرچ آپریشن کے طریقہ کار کو بڑھارہی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -