مشیر وزیراعظم اسلم گل نے حبیب جالب کی بیوہ کو 5 لاکھ روپے کا چیک دیدیا

مشیر وزیراعظم اسلم گل نے حبیب جالب کی بیوہ کو 5 لاکھ روپے کا چیک دیدیا

ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی(وزیراعظم کے مشیر اسلم گل نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی طرف سے معروف شاعر و ادیب حبیب جالب (مرحوم )کی بیوہ کو5لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔اس موقع پر اسلم گل نے کہا کہ وزیراعظم نے انہیں خصوصی طور پر لاہور حبیب جالب مرحوم کی بیوہ کی خیریت دریافت کرنے اور علاج معالجے کیلئے امدادی رقم دینے بھیجا ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فنکاروں اور ادیبوں کی مدد کی ہے۔محترمہ بے نظیر بھٹو شہید بھی فنکاروں اور ادیبوں کی بہت قدر کرتی تھی اس لئے پیپلز پارٹی آج بھی فنکاروں اور ادیبوں کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...