تھرمیں مزید30مور ہلاک، مجموعی ہلاکتیں120ہو گئیں

تھرمیں مزید30مور ہلاک، مجموعی ہلاکتیں120ہو گئیں

تھرپارکر(خصو صی نا مہ نگار) صحرائے تھر میں موروں کی ہلاکت رکنے کا نام نہیں لے رہی، مختلف دیہا ت میں مزید 30 مور ہلاک ہوگئے جس کے بعد موروں کی ہلاکت کی مجموعی تعداد 120 تک جاپہنچی ہے صحرائے تھر اور ملحقہ دیہات میں موروں میں پھیلنے والی بیماری اب تک 120 موروں کی موت کا سبب بن چکی ہے. یہ ہلاکتیں گزشتہ 22روز کے دوران واقع ہوئیں. میڈیا پر غلط خبریں چلانے کا الزام اور اتنے بڑے پیمانے پر قیمتی موروں کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے محکمہ وائلڈلائف کے حکام کہتے ہیں کہ اب تک صرف 9 مور ہلاک ہوئے ہیں. اس وقت ضلع تھرپار کر میں صوبائی وزیر وائلڈ لائف کے حکم پر بنائی گئی 4ٹیموں کے لئے صرف ایک ڈاکٹر بیمار موروں کے علاج معالجے کے لئے موجود ہے. جو 40دیہات میں پھیلنے والی بیماری کے لئے نا ہونے کے برابر ہے.اور اس کا اعتراف خود وزیروائلڈ لائف مٹھی میں کی جانیوالی اپنی پریس کانفرنس میں کر چکے ہیں.

مزید : صفحہ آخر