اداکار لہری کی طبیعت ناساز اسپتال منتقل

اداکار لہری کی طبیعت ناساز اسپتال منتقل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قہقہوں کے سفیر اداکار لہری کی طبیعت ناسازہوگئی۔ سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ اپنی اداکاری سے ہنسی کے طوفان بپا کرنے والےسفیر اللہ کو درد کے طوفان نے آلیا۔ وہ گزشتہ کئی سال سے مختلف تکالیف میں مبتلا ہیں ۔۔شوگراور نمونیا کی سختیاں جھیلنے کےبعد انہیں سینے میں تکلیف محسوس ہوئی۔ کراچی کے نجی اسپتال لے جانے پر ڈاکٹرز نے طبیعت زیادہ خراب دیکھی تو ایڈمٹ کرلیا۔ مسلسل بیماریوں کو جھیلنے والے اداکار لہری فلمی دنیا کا ایک بڑا نام ہیں۔ اس کے باوجودوہ کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اپنی پر لطف باتوں سے شائقین کو محظوظ کرنیوالے ماضی کے مشہور و معروف مزاحیہ اداکار سفیراللہ لہری کراچی کے اسپتال میں حکومتی عہدیداروں کی توجہ کے منتظر ہیں۔

مزید : صفحہ آخر