ڈی جی ایف آئی اے کا دورہ لاہور، ویزا سکینڈل سے متعلق بریفنگ دی گئی
لاہور(وقائع نگار خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے گزشتہ روز اچانک لاہور پہنچ گئے انہوں نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا ڈائریکٹر ایف آئی اے سمیت دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا انور ورک کو ویزہ سکینڈل کے بارے میں بریفنگ دی گئی تفتیشی افسران نے ڈی جی کو بتایاکہ ایس کیس میں تمام گرفتار افراد کو رہا کردیا گیا ہے کیونکہ وہ بے گناہ تھے انہیں بتایا گیا کہ محمد علی اسد نے اپنے پہلے پاسپورٹ کی تفصیلات ظاہر نہ کرتے ہوئے اور پاسپورٹ بنایا اور جھوٹ بولا جس کے بعد ؟؟؟؟ پاسپورٹ کے متعلقہ افراد کو ذمے دار قرار دے کر گرفتار کرکے تفتیش کی گئی مگر وہ اس میں بے گناہ نکلے ڈی جی کو بتایا گیا کہ مقدہ خارج کردیاگیا ہے ڈائریکٹر جنرل کو تمام وفاقی محکموں کے بارے میں بھی تفصیلات بتائیں گئیں ، ؟؟؟؟ نے ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلدازجلد مکمل کیاجائے اور جرائم پیشہ افراد کو خصوصی طور پر انسانی سمگلروں کو گرفتار کیاجائے اور مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا ڈی جی انور ورک نے ویزہ سکینڈل میں سرکاری افسران کی سرزنش کی اور کہا کہ ایف آئی اے نے جلد بازی سے کام لیا ہے۔