آئندہ انتخابات میں زرداری اور سونامی خان کی کوئی جگہ نہیں، ہمایوں اختر

آئندہ انتخابات میں زرداری اور سونامی خان کی کوئی جگہ نہیں، ہمایوں اختر

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ہم خیال) کے سیکرٹری جنرل ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ میں دعویٰ سے کہتا ہوں آئندہ انتخابات میں آصف علی زرداری اور سونامی خان کی کہیں جگہ نہیں ہے، پنجاب تو دور کی بات ہے کسی صوبے یا مرکز میں پیپلز پارٹی کہیں نظر نہیں آئے گی۔ وہ مسلم لیگ (ہم خیال) پنجاب کے چیف آرگنائزر شاہد اختر گھمن کی طرف سے پنجاب کے ضلعی صدور اور دیگر عہدیداروں کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چودھری برادران فلور کراسنگ کے نوٹس ہمیں کیا دیں گے ہم ان کو نوٹس دیں گے کہ انہوں نے مسلم لیگ کے ووٹرز سے ووٹ لے کر پیپلز پارٹی کو دیئے اور پیپلز پارٹی کی گود میں بیٹھ گئے ان سے جواب طلبی کریں گے۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت نے اقتصادی طور پر ملک تباہ کردیا۔ نوٹ چھاپ چھاپ کر ملک کا نام خراب کردیا۔

مزید : صفحہ آخر