حقائق منظر عام پر لانے کیلئے رحمان ملک مجھ سے خود تفتیش کریں، عابد چودھری
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ویزہ سکینڈل میں ملوث عابد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ رحمان ملک کو خود اس سے تفتیش کرنی چاہئے تاکہ سارے حقائق منظر عام آ سکیں۔ ایف آئی اے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد چودھریی نے کہا کہ اگرچہ اس کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا تاہم ایف آئی اے اسے پابند کیا ہے کہ وہ رابطے میں رہے اس نے الزام لگایا ہے کہ اسد غدار وطن ہے اس کو گرفتار کرکے پاکستان لا کر پھانسی دی جائے۔ وہ آج ایف آئی اے کے دفتر کے اندر جانا چاہتا تھا مگر اسے روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کو جان بوجھ کر جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی مگر بے گناہ ہے اصل کردار وہی ہے اس نے میرے اور میرے بھائی کے ساتھ بہت زیادتی کی جو ناقابل معافی ہے۔