لندن،5 سالوں میں ذہنی مریضوں کے ہسپتال سے40 ہزار افراد فرار ہوئے

لندن،5 سالوں میں ذہنی مریضوں کے ہسپتال سے40 ہزار افراد فرار ہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لندن ( بیورورپورٹ)گزشتہ پانچ سالوں میں چالیس ہزارذہنی مریض اکیوٹ ہاسپٹل وارڈز سے فرار ہوگئے اور درجنوں نے خودکشی کرلی برطانوی اخبار سنڈے ایکسپریس کے مطابق ہر سال 8 ہزار مریض کریٹیکل ہیلتھ یونٹس سے فرار ہوئے 2009 کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہر سال 2 سو مریضوں نے ہسپتال میں یا معذوری کی حالت میں خودکشی کی یہ انکشاف ایک کورونر کے انکوائری کے حکم کے بعد ہوا جولیسسٹر این ایچ ایس ٹرسٹ مینٹل ہیلتھ یونٹ میں مریضوں کی خودکشی کے بارے میں ہے لیسسٹر کورونر کیتھرین مین نے ٹرسٹ کے بریڈگیٹ یونٹ میں جاری شعار کی مذمت کی حال ہی میں ایک مریض کو چادر سے پھندا بنا کر خود کو ختم کرنے کا موقع مل گیا تھا علاوہ ازیں ایک نئی ماں نے کود کر خودکشی کرلی جسے کافی پینے کے لئے اوپر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -