اسلام آباد، ایئر پورٹ پر نائجیرین باشندہ گرفتار، ہیروئن بھرے سو کیپسول برآمد

اسلام آباد، ایئر پورٹ پر نائجیرین باشندہ گرفتار، ہیروئن بھرے سو کیپسول برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (آئی این پی ) بینظیربھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک نائیجیرین باشندے کو گرفتار کرکے ہیروئن بھرے سو کیپسول برآمد کرلئے گئے۔ بینظیربھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذرائع نے بتایاہے کہ بین الاقوامی روانگی لاﺅنج میں ایک نائیجیرین باشندے کو مشکوک ہونے پر اے این ایف والوں نے روکا، یہ شخص غیرملکی پرواز سے ابوظہبی جارہا تھا، تفتیش کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ اس نے ہیروئن بھرے سو کیپسول نگل رکھے ہیں ، انہیں برآمد کرنے کے بعد اے این ایف والوں نے مزید تفتیش بھی شروع کردی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -