لندن اولمپکس پر تنقید، ٹویٹر نے برطانوی صحافی کا اکاﺅنٹ منسوخ کردیا

لندن اولمپکس پر تنقید، ٹویٹر نے برطانوی صحافی کا اکاﺅنٹ منسوخ کردیا

لندن (خصوصی رپورٹ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے ایک برطانوی صحافی گائے ایڈم کا اکاﺅنٹ منسوخ کردیا جس نے لندن اولمپکس کے حوالے سے این بی سی کی کوریج کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ٹویٹر حکام نے کہا ہے کہ گائے ایڈم نے لندن اولمپکس کے حوالے سے ہزاروں مداحوں کی دل شکنی کی ہے۔ بعض رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابھی منسوخی کی وجہ واضح نہیں ہے کیونکہ ایڈم نے این بی سی کے ایک ایگزیکٹو کا ای میل ایڈریس بھی کہیں اس کی مرضی کے بغیر شائع کیا تھا۔ واضح رہے کہ گائے ایڈم ایک برطانوی اخبار کا لاس اینجلس میں نامہ نگار ہے۔

مزید : صفحہ آخر