اگر صدر، وزیراعظم نے عدالتوں میں پیش ہونا ہے تو حکومت کون کریگا، گورنر پنجاب

اگر صدر، وزیراعظم نے عدالتوں میں پیش ہونا ہے تو حکومت کون کریگا، گورنر پنجاب

لاہور(نمائندہ خصوصی( گورنر پنجاب سردار محمد لطیف خاں کھوسہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے دوہری شہریت کا بل اسمبلی میں پیش کردیا ہے ۔ عوام کا فیصلہ سب کو قبول کرنا چاہیے۔ عوام اور تاریخ کے فیصلے بہتر ہوتے ہیں۔ عوام کا استحقاق کہ وہ کس کو پارلیمنٹ میں بھیجتے ہیں۔ اگر ہر ادارے کو اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں تو اس سے نہ صرف جمہوریت پروان چڑھے گی بلکہ جمہوری کلچر کو بھی فروغ ملے گا۔ گورنر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اداروں کو بچا رہی ہے ، ملک کو بچا رہی ہے ، آئین کی حفاظت کررہی ہے ۔ آئین نے استثنیٰ دیا ہے اور اس میں ایک منطق ہے ۔ اگر صدر، وزیراعظم، گورنر اور وزیراعلیٰ نے عدالتوں میں پیش ہوتے رہنا ہے تو پھر حکومت کون کرے گا۔ عوام کے فلاح و بہبود کے کام کون کرے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...