کراچی :فائرنگ اور پُر تشد د واقعات میں میاں بیوی سمیت 5افراد جاں بحق ‘7زخمی

کراچی :فائرنگ اور پُر تشد د واقعات میں میاں بیوی سمیت 5افراد جاں بحق ‘7زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی ) کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں میاں بیوی سمیت 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ٹارگیٹڈ آپریشن میں 30 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ شہریوں سے بھتے کے لئے بیرون ملک سے فون کالیں آنے کا انکشاف ہوا ہے۔شہر قائد کے علاقے کورنگی چار نمبر میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس میں میاں بیوی اور ان کا بھتیجا ہلاک ہو گیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ ملیر میں بھتہ نہ دینے پر درزی کی دکان پر فائرنگ کی گئی جس میں درزی مزمل جاں بحق ہوگیا۔ نیو سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے نوجوان شمائل جاں بحق ہوا۔ سرجانی اور ملیر میں ڈکیتی میں مزاحمت پر 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ایسٹ رینج پولیس نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے25 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملیر کھوکھراپار اور سرسید ٹاو¿ن میں آپریشن کے دوران7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ پریڈی پولیس نے سات بھتہ خوروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ادھر کراچی میں بھتہ لینے کے لئے بیرون ملک سے بھی فون کالیں آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر کے دو سو افراد کو اب تک بھتے کے لئے بیرون ملک سے فون کال آچکی ہیں۔ اس سلسلے میں ڈاکٹرز، انجینئرز اوردیگر شعبوں سے وابستہ افراد کو روزانہ بھتے کے لئے فون کال آرہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے کال کرنے والے افراد اب تک 15 شہریوں کو ڈرا دھمکا کر بھتہ وصول کر چکے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -