لاہور میں تعینات 5ڈپٹی اٹار نیز عہدوں سے سبکدوش 13سٹینڈ نگ کونسل بھی فارغ

لاہور میں تعینات 5ڈپٹی اٹار نیز عہدوں سے سبکدوش 13سٹینڈ نگ کونسل بھی فارغ

لاہور (نامہ نگارخصوصی)وفاقی حکومت نے لاہور میں تعینات تین کے سوا تمام ڈپٹی اٹارنیز جنرل کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کردیا ہے۔وفاقی حکومت نے سابق وزیر قانون،بابر اعوان کے دور میں تعینات ہونے والے 13 سٹینڈنگ کونسل بھی فارغ کردئیے ہیں۔صدر کی منظوری سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق جن ڈپٹی اٹارنیز کو فارغ کیا گیا ہے ان میں ضیاءالقمر بھٹی، شائستہ قیصر،محمد الیاس خان، ملک مشتاق اعوان اور محمد اشرف خان شامل ہیں۔جو سٹینڈنگ کونسل فارغ کیے گئے ہیں ان میں سجاد ربانی، رانا محمد اکرم، رانا عبدالرحمٰن،عبدالوحید،مظہر للہ،ملک محمد اکرم، بدرمنیر ملک،آغا علی عمران قزلباش، محمد منشائ،محمد رفیق،محمد غیاث الحق شیخ،محی الدین چشتی اور سید آفاق حسین بخاری شامل ہیں۔نسیم کاشمیری،چودھری محمد حسین اور آذر لطیف کو ڈپٹی اٹارنی کے عہدوں پر برقراررکھا گیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی اٹارنیز کی خالی ہونے والی نشستوں پر یسمین سہگل، رانا شہزاد، افتخار شاہد، نوید عنائیت ملک، اقبال گیلانی، چودھعی اسحاق گجر،پرویز چیمہ اور زبیر خالد کا تقرر عمل میں لایا جانا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...