لاہور ہائیکورٹ، ایمبولینس کیلئے علیحدہ لین تعمیر کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ، ایمبولینس کیلئے علیحدہ لین تعمیر کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ناصر سعید شیخ نے ریپڈٹرانزٹ بس سسٹم میں جنرل ہسپتال کا یوٹرن4کلومیٹر کے فاصلے پربنانے کےخلاف دائر درخواست پر چیف ٹریفک پولیس عثمان انور کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسا انتظام کریں کہ تمام ہسپتالوں کے لیے ایمبولینس کے لیے علیحدہ لین تعمیر کی جائے۔تاکہ ایمبولینس کے مشکلات پیدا نہ ہوں۔فاضل جج نے مزید سماعت 8اگست تک ملتوی کرتے ہوئے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔درخواست گزار کے وکیل شہزاد ناصر نے بتایاکہ حکومت پنجاب کا ریپڈ ٹرانزٹ بس سسٹم کے منصوبے پر کام جاری ہے ۔البتہ جنرل اہسپتال کے سامنے اس منصوبے کے تحت یوٹرن کو ختم کرکے 4کلومیٹر کے فاصلے پر بنادیاگیا ہے ۔جس سے تشویش ناک امراض میں مبتلا مریضو ں کو جنرل اہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کرنے کے لئے ایمبولینس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔چنانچہ عدالت اسکا نوٹس لے۔

مزید :

صفحہ آخر -