لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب آج ہوگا

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب ...

 اسلام آباد(ثناءنیوز ) لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے مختلف جماعتوں کے اراکین پر مشتمل قومی اسمبلی کی قائم 8 رکنی خصوصی کمیٹی کا کل( منگل کو ) اجلاس ہو گااور کمیٹی کے چیئر پرسن کا انتخاب ہو گا۔ پہلے باضابطہ اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے کارروائی نہیں ہو سکی تھی ۔ کمیٹی مارچ 2012 ءمیں قومی اسمبلی کی متفقہ قرار داد کے تحت قائم ہوئی ہے ۔ انٹیلی جنس و سیکیورٹی اداروں کی ورکنگ کے بارے نئے ضابطے تجویز کرے گی ۔ اراکین میں پاکستان پیپلزپارٹی کے عبدالقادر پٹیل ، مسلم لیگ (ق) کی ڈاکٹر عطیہ عنایت اللہ ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، انجنیئر خرم دستگیر خان ، نصیر بھٹہ ، ایم کیو ایم کے ساجد احمد ،اورجمعیت علماءاسلام (ف) کے رہنما مولانا عطاءالرحمان شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر