مچھ کے قریب ٹریفک حادثہ ، آٹھ مسافر جاں بحق

مچھ کے قریب ٹریفک حادثہ ، آٹھ مسافر جاں بحق
مچھ کے قریب ٹریفک حادثہ ، آٹھ مسافر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مچھ(مانیٹرنگ ڈیسک) دشت کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصاد م کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور 19زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق لاڑکانہ سے کوئٹہ جانے والی کوچ دشت کے قریب ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سات افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک شخص ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیاجبکہ ہلاک ہونے والوں میں دوخواتین بھی شامل ہیں ۔