شفاف الیکشن کے بغیر چارہ نہیں ،عوام تبدیلی کے تیار ہیں: فخر الدین جی ابراہیم

شفاف الیکشن کے بغیر چارہ نہیں ،عوام تبدیلی کے تیار ہیں: فخر الدین جی ابراہیم
شفاف الیکشن کے بغیر چارہ نہیں ،عوام تبدیلی کے تیار ہیں: فخر الدین جی ابراہیم

  


اسلام آباد (ماینٹرنگ ڈیسک ) چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ الیکشن شفا ف کرائے بغیر کوئی چارہ نہیں ، الیکشن کی شفافیت میں میڈیا بھی اپنا کردار ادا کرے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ نادرا کے ساتھ مل کر انتخابی فہرستیں تیار کیں ہیں اور انتخابی فہرستیں ایسی بنائی ہیں کہ کو ئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی کام آج سے شروع ہوگیا اور عوام تبدیلی کے لیے تیار ہو چکی ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کے پاس باصلاحیت ٹیم موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب ماضی کی باتیں بھول جائیں کیونکہ ماضی میں سب نے غلطیاں کیں لیکن اس دفع کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ز کے حامل افراد ہی ووٹ ڈال سکیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ 43لاکھ 60ہزار نئے ووٹرز کا اندراج کیا گیا جبکہ کل مرد ووٹرز کی تعداد چار کروڑ 77لاکھ73ہزار 692اور خواتین ووٹرز کی تعداد تین کروڑ 65لاکھ91ہزار 359ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ60لاکھ سے زائد افراد نے ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے ووٹ کی معلومات حاصل کیں ۔

مزید : قومی


loading...