لاہور میں فائرنگ سے اداکارہ رانی کی بیٹی زخمی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم ٹاﺅن میں نامعلوم افراد نے ماضی کی نامور گلوکارہ رانی کی بیٹی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق رابعہ گاڑی میں سوار تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔رابعہ کو ایک گولی ٹانگ میں تین جسم کو چھو کر نکل گئیں ۔ پولیس کے مطابق رابعہ کو فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اُسے طبی امداد دی جارہی ہے ۔