صدر زرداری اے پی سی کی بجائے اتحادیوں کو اعتماد میں لیں : امیر مقام

صدر زرداری اے پی سی کی بجائے اتحادیوں کو اعتماد میں لیں : امیر مقام
صدر زرداری اے پی سی کی بجائے اتحادیوں کو اعتماد میں لیں : امیر مقام

  

 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنماءانجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ صدر زرداری آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی ) کی بجائے اتحادیوں کو اعتمادمیں لیں اور اگر حکومت نے اے پی سی بلوائی تو شرکت نہیں کی جائے گی کیونکہ حکومت نے پہلے بھی اے پی سی بلائی تھی اس کاکیا بنا۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) عوام کو مزید بے وقوف نہ بنائے اور لوڈشیڈنگ حکمرانوںنے خود ساختہ پیداکی ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا نقطہ نظربھی عوام کے سامنے آئے جبکہ حکومت نے گزشتہ دور کے بجلی کے منصوبوںمیں تاخیر سے کام لیا اگر ایسا نہ کیاجاتا تو آج صورتحال ایسی نہ ہوتی۔انہوں نے بتایا کہ لوڈشیڈنگ کی بدترین صورتحال جو آج ہے پہلے کسی دور میں نہیں تھی۔

مزید : پشاور /اہم خبریں