خیبر پختونخواہ میں مزید لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائے گی : میاں افتخار

خیبر پختونخواہ میں مزید لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائے گی : میاں افتخار
خیبر پختونخواہ میں مزید لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائے گی : میاں افتخار

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبہ پنجاب کی طرح صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیراطلاعات میاں افتخار نے بھی صوبے میں باقی صوبوں کی نسبت زیادہ لوڈشیڈنگ کرنے کا وفاقی حکومت پرالزام لگا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے صوبے کی لوڈشیڈنگ 17فیصد بنتی ہے جبکہ اس سے زیادہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور مزید لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کاکنٹرول اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کے پاس ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور میں لوڈشیڈنگ کے باعث حالات خراب ہیں جبکہ وہ صدر مملکت اور وزیراعظم سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان سازشی عناصر کو روکیں۔ صوبائی وزیرنے کہاکہ بجلی کی بحالی میں چند سازشی عناصر رکاوٹ بن رہے ہیں ۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیاحت کی مد میں ملنے والے صوبے کے فنڈ ز کوجاری کیاجائے۔

مزید : پشاور