نیٹو سپلائی لائن پر پاک امریکہ معاہدے پر دستخط ہو گئے

نیٹو سپلائی لائن پر پاک امریکہ معاہدے پر دستخط ہو گئے
نیٹو سپلائی لائن پر پاک امریکہ معاہدے پر دستخط ہو گئے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیٹو سپلائی لائن سے متعلق پاکستان اور امریکہ کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے ہیں جبکہ نیٹو کے دیگر 45ممالک سے بعد میں معاہد کیا جائے گا۔ امریکہ کی طرف سے معاہدے پر ناظم الامور رچڑ ہو گلینڈ نے دستخط کیے ہیں جبکہ معاہدے کے مطابق پاکستان کو یک طرفہ معاہدہ منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ نیٹو کنٹینرزکی محفوظ ترسیل کے لیے سنٹرل کوآرڈی نیشن اتھارٹی کا قیام عمل میں لایاگیا ہے ۔ سنٹرل کوآرڈی نیشن اتھارٹی کے سربراہ سیکرٹری دفاع ہوں گے اور نیٹو سپلائی کے حوالے سے پاکستانی قوانین کا اطلاق ہوگا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں