کراچی میں قتل و غارت سے پریشان عالمی ادارہ صحت نے پولیو مہم کی مانیٹرنگ معطل کر دی

کراچی میں قتل و غارت سے پریشان عالمی ادارہ صحت نے پولیو مہم کی مانیٹرنگ معطل ...
کراچی میں قتل و غارت سے پریشان عالمی ادارہ صحت نے پولیو مہم کی مانیٹرنگ معطل کر دی

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے کراچی میں انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ معطل کر دی ہے۔ یہ فیصلہ کراچی میں جاری قتل و غارت گری کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے مانیٹرنگ معطل کرنے کا فیصلہ پہلی مرتبہ کیا ہے تاہم اعلان کیا گیا ہے کہ حالات سازگار ہوتے ہی مانیٹرنگ دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔ یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت ہر مہم میں کراچی کی مانیٹرنگ رپورٹ تیار کرتا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے کچھ علاقوں میں کالعدم تحریک طالبان اور دوسرے گروپوں کی وجہ سے پولیو مہم تعطل کا شکار ہے۔

مزید : قومی


loading...