گولی بھی، لڈو بھی، پاکستان پر دہشت گردی کے ٹھکانے ختم کرنے کیلئے پریشر برقرار رکھیں گے: نامزد امریکی سفیر

گولی بھی، لڈو بھی، پاکستان پر دہشت گردی کے ٹھکانے ختم کرنے کیلئے پریشر ...
گولی بھی، لڈو بھی، پاکستان پر دہشت گردی کے ٹھکانے ختم کرنے کیلئے پریشر برقرار رکھیں گے: نامزد امریکی سفیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں امریکی نامزد سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کیلئے دباﺅ ڈالتے رہیں گے تاہم انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا ہے کہ پاکستان میں امریکی مفادات سے متعلق کام جاری رہنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے تعلقات انتہائی اہم ہیں اور پاکستان کی مدد کے بغیر القاعدہ کے لوگوں کا خاتمہ ممکن نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کااحترام کرتے ہوئے تعلقات کے خواہش مند ہیں اور پاکستان کو پرامن ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔