متحدہ نے صوبہ ہزارہ تحریک کے سربراہ کو بھی کانفرنس کی دعوت دیدی

متحدہ نے صوبہ ہزارہ تحریک کے سربراہ کو بھی کانفرنس کی دعوت دیدی
متحدہ نے صوبہ ہزارہ تحریک کے سربراہ کو بھی کانفرنس کی دعوت دیدی

  


ایبٹ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے گول میز کانفرنس کے سلسلے میں صوبہ ہزارہ تحریک سربراہ بابا حیدر زمان سے ایبٹ آباد میں ملاقات کی اور انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جوانہوں نے قبول کرلی ۔اس موقعے پر ایم کیو ایم کے رہنماءحیدر عباس رضوی نے کہا کہ وہ الطاف بھائی کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام لے کر ایبٹ آباد آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو تحفظات بالائے طاق رکھنا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے پی سی سے قبل تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے کر متفقہ ایجنڈا سامنے لایا جائے گا۔ اس موقع پر تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان نے کہا کہ تحریک صوبہ ہزارہ ایم کیو ایم کی ملکی سلامتی کے حوالے سے کاوشوں کو سراہتی ہے۔

مزید : ایبٹ آباد


loading...