پاسپورٹ سکینڈل کا ٹریلر چلایا ہے، فلم دکھائی تو رحمان ملک سکتے میں آ جائیں گے: اسد علی

پاسپورٹ سکینڈل کا ٹریلر چلایا ہے، فلم دکھائی تو رحمان ملک سکتے میں آ جائیں ...
پاسپورٹ سکینڈل کا ٹریلر چلایا ہے، فلم دکھائی تو رحمان ملک سکتے میں آ جائیں گے: اسد علی

  


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاسپورٹ سکینڈل کے مرکزی کردار محمد علی اسد نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ابھی صرف ٹریلر دکھایا ہے جبکہ پوری فلم ابھی باقی ہے جو دکھانے سے وزیر داخلہ رحمان ملک سکتے میں آ جائیں گے۔ پاکستانی نیوز چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاسپورٹ نظام کا پول کھولنے کیلئے مزید ویڈیوز جاری کروں گا،پاسپورٹ نظام غلطیوں سے پاک ہونے کا دعوی مضحکہ خیز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کا دشمن نہیں نہ ہی میں نے سازش کی بلکہ یہ سب بدعنوان لوگوں کی نشاندہی اور اپنے ملک میں پاسپورٹ نظام بہتر بنانے کیلئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں منتظر ہوں کہ وزیر داخلہ رحمان ملک میرے خلاف کب کارروائی کرتے ہیں۔اسد علی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ نظام کی غلطیوں سے دہشت گرد گروپ فائدہ اٹھا رہا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...