بجلی نے بھارتی معیشت اورساکھ ہلاکررکھ دی:انڈین صحافی

بجلی نے بھارتی معیشت اورساکھ ہلاکررکھ دی:انڈین صحافی
 بجلی نے بھارتی معیشت اورساکھ ہلاکررکھ دی:انڈین صحافی

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں تاریخ کے بدترین بریک ڈاﺅن نے بھارتی معیشت اورساکھ کوبھی بہت دھچکا لگا یاہے جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بھارت نہ صرف ضرورت کے مطابق بجلی پیدا اور فراہم نہیں کرسکتابلکہ سستی بجلی اس کے بس میں نہیںرہی۔پاکستانی نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی صحافی جیوتی ملہوترا نے کہا کہ بھا رت بیرون ملک سے جس قیمت پر بجلی خرید نا چاہتا ہے وہ ممکن نہیں رہی۔بجلی کے اخراجات زائد اورصارفین کو فراہم کی جانے والی بجلی کے نرخ کم ہیںتاہم آدھے سے زائد ہندوستان کی بجلی بند ہونے سے بھارتی حکومت اور عوام کی آنکھیں کھل گئی ہیںجبکہ ہرکوئی یہ جاننے کی کوشش کررہاہے کہ آخراتنا بڑا بریک ڈاﺅن کس طرح ہوا جس نے بھارت کوہلاکر رکھ دیا۔دنیابھر کے سرمایہ کاروں کے لیے بھی بھار ت میں توانائی کاسوال کھڑاہوگیاہے اوربھارت کی ساکھ کو بھی بری طرح دھچکا لگاہے۔

مزید : بین الاقوامی