کراچی میں رینجرز پر فائرنگ، دو اہلکار جاں بحق

کراچی میں رینجرز پر فائرنگ، دو اہلکار جاں بحق
کراچی میں رینجرز پر فائرنگ، دو اہلکار جاں بحق

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے رینجرز کے دو اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ان اہلکاروں پر بنارس میں باچا خان چوک کے قریب ایک ہوٹل میں فائرنگ کی گئی۔ان کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ رینجرز حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر بہار علی اور حوالدار نور اللہ کا تعلق رینجرز انٹیلی جنس سے ہے اور وہ سادہ کپڑوں میں ڈیوٹی دے رہے تھے۔ دنیا نیوز کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد چار تھی جن میں سے دو پیدل تھے اور دو موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ دریں اثناءجوہر موڑ کے قریب فائرنگ سے بھی تین افراد زخمی ہو گئے۔

مزید : کراچی


loading...