سی ویو کے قریب سمندر سے مزید 2لاشیں برآمد،تعداد23ہو گئی

سی ویو کے قریب سمندر سے مزید 2لاشیں برآمد،تعداد23ہو گئی
 سی ویو کے قریب سمندر سے مزید 2لاشیں برآمد،تعداد23ہو گئی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سمندر سے 2مزید افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد سی ویو پر ڈوب کر  جاں بحق ہونے والوں کی تعداد23ہوگئی ہے ،آج  دن میں بھی سی ویو پر ڈوبنے والے مزید 9افرد کی لاشیں نکا لی گئی تھیں ، کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے بھی  اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ سمندر سے23افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی ویو پر کم ازکم 23افراد ڈوب گئے تھے جس کے بعدمتعلقہ ادارے متحرک ہوئے اور رات گئے تک 12افراد کی لاشیں نکال لی گئی تھیں لیکن تاریکی کی وجہ سے آپریشن روک دیا گیا تھا۔ جمعرات کو علی الصبح شروع ہونے والے آپریشن میں اب تک مزید 9افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔ سرچ آپریشن میں پاک نیوی کے ماہر غوطہ خور اور ہیلی کاپٹر استعمال کیے جارہے ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق اب تک شناخت کے بعد 10لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔دوسری طرف کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے بتایا کہ تین روز کے لئے ساحل سمندر پر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے, ہر شہری کی حفاظت کیلئے لائف گارڈیا پولیس موجود نہیں ، انسانی جانوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں اور نیوی کے ساتھ مقامی انتظامیہ کے اہلکار بھی امدادی کاموں میں جتے ہیں۔اُدھر پانی میں پھنسی گاڑی کو نکالنے کیلئے جانیوالی کرین بھی پانی میں پھنس گئی۔دوسری طرف تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہاکس بے کے قریب ملیر سے تعلق رکھنے والے مزید چھ افراد کے ڈوبنے کی اطلاعات ہیں تاہم سرکاری طورپر تصدیق نہیں ہوسکی ۔

مزید :

کراچی -Headlines -