چین میں دنیا کی انوکھی چوری

چین میں دنیا کی انوکھی چوری
چین میں دنیا کی انوکھی چوری

  

بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین کے شہر ’نانجنگ ‘میں دنیا کی تاریخ میں انوکھی ترین چوری کی واردات میں ایک ہی رات میں 24بس سٹاپ چرالیے گئے ۔جی ہاں ، اس واردات سے یہ بھی انکشاف ہواکہ بس سٹاپ بھی چوری کیے جاسکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق یہ بس سٹاپ نئی تعمیر ہونیوالی سڑک پر واقع تھے ، رات کے وقت اس سڑک پر قائم 25میں سے 24بس سٹاپس کو چوروں نے شیشہ کاٹنے والے آلے اور ویلڈنگ کی مدد سے کاٹا اور ٹرک پر لاد کر فرارہوگئے ۔پاکستانی روپوں میں چوری ہونیوالے سٹاپس کی مالیت تقریباً 25کروڑروپے بتائی جاتی ہے ۔

مقامی حکام کے مطابق چونکہ سڑک حال ہی میں تعمیر ہوئی ہے ،اس لیے ممکنہ طورپر اس واردات کے عینی شاہدین نے اِسے تعمیر کا حصہ ہی سمجھااور اب اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -