تحریک انصاف کا آزادی مارچ ، حکومت پنجاب نے انتظامی حکمت عملی طے کر لی

تحریک انصاف کا آزادی مارچ ، حکومت پنجاب نے انتظامی حکمت عملی طے کر لی
تحریک انصاف کا آزادی مارچ ، حکومت پنجاب نے انتظامی حکمت عملی طے کر لی
کیپشن: pti

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب نے آزادی مارچ کی انتظامی حکمت عملی طے کر لی ہے جس کا حتمی فیصلہ 12اگست کی رات متوقع ہے ۔ حکومت پنجاب کے ذرائع کے مطابق انتظامی حکمت عملی کے تحت تحریک انصاف کے سر گرم رہنماؤں اورکارکنان کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں تا ہم گرفتاریوں یا نظر بندی کا حتمی فیصلہ آزدی مارچ سے 36گھنٹے قبل ہو گا ۔ ذرائع نے بتایا کہ تاحال آزادی مارچ کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔ سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کی اجازت دے دینی چاہیے ،سیاسی جدوجہد کا جواب سیاسی حکمت عملی سے ہی دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ ہوا تو ذمہ دار تحریک انصاف ہو گی، گرینڈ الائنس بننے کی صورت میں طاہرالقادی اور چوہدری برادران کو فائدہ ہو گا تاہم جمہوری عمل پر کوئی اثر انداز نہیں ہو سکتا۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -