جیک کیلس نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کو بھی خیرباد کہہ دیا

جیک کیلس نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کو بھی خیرباد کہہ دیا
جیک کیلس نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کو بھی خیرباد کہہ دیا
کیپشن: kalis

  

کیپ ٹاؤن(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر 38 سالہ جیکس کیلس نے ٹیسٹ کے بعد ایک روزہ اورٹی20فارمیٹ کو بھی خیرباد کہہ دیا ہے۔

جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں جیک کیلس کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران ہی وہ یہ جان چکے تھے کہ ان کا ورلڈ کپ 2015ء تک اپنے ملک کی جانب سے کھیلنے کا خواب مکمل نہیں ہوسکتا، کیلس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ ، ٹیم اوراپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

جیک کیلس کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کو خیرباد نہیں کہہ رہے کیونکہ ان کا سڈنی تھنڈر سے دوسال کامعاہدہ ہے اوراگرہوسکا تو کولکتہ نائٹ رائیڈرزکو بھی آئی پی ایل کے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ہرممکن تعاون فراہم کریں گے جو رواں سال کے اوائل میں جیتا تھا۔

دوسری جانب جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کیچیف ایگزیکٹیوہارون لورگاٹ نے جیک کیلس کو کرکٹ کی دنیا میں ان کی عظیم خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے پاس کیلس کی شکل میں دنیا کے بہترین کرکٹرز میں سے ایک بہترین ٹیلنٹ موجود تھا۔

مزید :

کھیل -