غزہ میں پھربمباری ، زمینی کارروائی کا امکان ، جنگ بندی ہویانہ ہو، حملے کریں گے: اسرائیلی وزیراعظم

غزہ میں پھربمباری ، زمینی کارروائی کا امکان ، جنگ بندی ہویانہ ہو، حملے کریں ...
غزہ میں پھربمباری ، زمینی کارروائی کا امکان ، جنگ بندی ہویانہ ہو، حملے کریں گے: اسرائیلی وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی غزہ میں بمباری جاری ہے اور تازہ کارروائی میں مزید 10فلسطینی شہری شہید ہوگئے ہیں جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نے ہر صورت حملے جاری رکھنے کا عندیہ دیدیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق 24ویں روز بھی غزہ پربمباری جاری ہے اور غزہ میں تازہ فضائی حملے کے نتیجے میں مزید 10فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد مجموعی شہادتوں کی تعداد1374ہوگئی ہے جبکہ سات ہزار کے قریب افراد زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ۔
دوسری طرف اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہاہے کہ جنگ بندی ہویانہ ہو، فلسطین میں کارروائی جاری رکھیں گے جبکہ صیہونی فوج کے ترجمان نے بتایاکہ سولہ ہزار ریزرو فوجی بھی بلالیے گئے ہیں جس کے بعد غزہ کی پٹی پر تعینات صیہونی فوجیوں کی مجموعی تعداد86,000ہوگئی ہے ۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی نے حماس کی طرف سے بھرپور مزاحمت اور غزہ میں زمینی کارروائی شروع ہونے کا امکان ظاہر کیاہے ۔