مری میں عام ٹریفک کا داخلہ بند

مری میں عام ٹریفک کا داخلہ بند
مری میں عام ٹریفک کا داخلہ بند
کیپشن: murre

  

مری(مانیٹرنگ ڈیسک) علاقے میں ٹریفک کے دباؤ اور مختلف مقامات پر بارش اور ٹریفک جام جیسے مسائل کی وجہ سے مری ٹول پلازہ سے عام گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق صرف ایمرجنسی اور مقامی رہائشیوں کو جانے کی اجازت ہے، شہری اور سیاح پولیس سے تعاون کریں۔ حکام کے مطابق عید کی چھٹیوں کی وجہ سے شہریوں کی کثیر تعداد نے مری کا رخ کیا ہے اور مختلف مقامات پر گاڑیاں سڑکوں پر پارک کر دی گئیں ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گیا ہے۔ پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری پانی کی بوتلیں اپنے پاس رکھیں اور گاڑی پٹرول پر چلائیں۔

مزید :

اسلام آباد -