اسرائیلی بربریت کیخلاف ہالی ووڈ کے” فلمی ستارے“بھی میدان میں آگئے
بارسلونا(نیوزڈیسک) درجنوں ہسپتانوی اداکاروں اور فلمی ستاروں نے غزہ پراسرائیلی جارحیت کیخلاف کھلاخط لکھاہے ۔ مقامی اخبارات میں شائع ہونیوالے خط میں غزہ کے شہریوں کے خلا ف اسرائیلی بربریت کی پرزور اندازمیں مذمت کی گئی ہے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے ۔ خط لکھنے والوں میں آسکر ایوارڈیافتہ ہالی ووڈ اداکارہ پینیلوپ کروز، اداکارجاویئربارڈم اور ڈائریکٹر پیڈروآلموڈوورشامل ہیں ۔
کہاگیاہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں فلسطینیوں کے گھر تباہ ہورہے ہیں اوراُنہیں بنیادی حقوق سے محروم کیاجارہاہے ، اس صورتحال کا ذمہ داراسرائیل ہے کیونکہ وہ کئی دہائیوں سے مسلسل فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے کررہاہے ۔
خط میں مطالبہ کیاگیاہے کہ اسرائیلی فوج 1967ءوالی سرحدوں پر واپس چلی جائے اورفلسطینی علاقوں کا قبضہ خالی کردیں ۔
یادرہے کہ چند روز قبل 64نمایاں عالمی شخصیات جن میں 7نوبل امن انعام یافتہ افرادبھی شامل تھے ،کی جانب سے اسرائیل پر ہتھیاروں کی خریدوفروخت کے حوالے سے عالمی سطح پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیاتھا۔