بولیویا نے اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دے دیا

بولیویا نے اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دے دیا
بولیویا نے اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دے دیا

  

لاپاز (نیوز ڈیسک) مسلم ممالک تو اسرائیل کی خونی جارحیت کی ہلکی پھلکی مذمت کے سوا کچھ نہیں کرپارہے البتہ کئی غیر مسلم ممالک نے فلسطینی عوام سے ہمدردی اور اسرائیل کی مخالفت میں عملی اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ براعظم جنوبی امریکہ کے مغرب میں واقع عیسائی ملک بولیویا نے اسرائیل کی انسانیت دشمن جنگی کارروائی پرا سے دہشت گرد ریاست قرار دے دیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان 42 سال سے جاری ویزا فری سفر کا معاہدہ بھی ختم کردیا ہے۔ بولیویا کے صدر ایوومورالس نے اپنے ملک کے دانشوروں اور ماہرین تعلیم کے ساتھ ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا اور غزہ میں ناقابل بیان ظلم ڈھانے پر اسرائیل کو واضح الفاظ میں دہشت گرد ریاست قرار دیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل کا جنگی جنون اور وحشیانہ نظریات صرف فلسطین ہی نہیں بلکہ عالمی امن کیلئے بھی خطرہ ہے۔

مزید :

انسانی حقوق -