امریکہ کا مودی کو’’ خوش آمدید‘‘ کہنے کا اعلان

امریکہ کا مودی کو’’ خوش آمدید‘‘ کہنے کا اعلان
امریکہ کا مودی کو’’ خوش آمدید‘‘ کہنے کا اعلان
کیپشن: john

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو خوش آمدید کہنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کے ویزے کا کوئی مسئلہ نہیں ،ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت نے نریندرا مودی کو ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا لیکن موجودہ حکومت انہیں خوش آمدید کہے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کا مودی کو ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -