انگلینڈ نے بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میں 266رنز سے شکست دے دی

انگلینڈ نے بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میں 266رنز سے شکست دے دی
انگلینڈ نے بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میں 266رنز سے شکست دے دی
کیپشن: moin ali

  

ساؤتھمٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ نے بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میں 266رنزسے شکست دے دی۔ بھارت کی ٹیم دوسری اننگز میں 445رنزکے تعاقب میں178رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے بھارتی بیٹنگ تہس نہس کر کے رکھ دی ، انہوں نے میں 6وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز 569رنز پر ڈیکلئیر کر دی تھی، جواب میں بھارت کی ٹیم 310رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 205رنز 4کھلاڑیوں کے نقصان پر اننگز ڈیکلئیر کی اور بھارت کو 445 رنز کا ٹارگٹ دیا لیکن بھارت کے تمام بیٹسمین178رنز پر ہی ڈھیر ہوگئے۔پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز 1,1سے برابر ہوگئی ہے۔چوتھا ٹیسٹ میچ 7اگست کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -