داﺅد ابراہیم نے ایک بار پھر بھارت کی نیندیں اڑا دیں

داﺅد ابراہیم نے ایک بار پھر بھارت کی نیندیں اڑا دیں
داﺅد ابراہیم نے ایک بار پھر بھارت کی نیندیں اڑا دیں

  

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) ایک وقت تھا جب داﺅد ابراہیم بھارتی انڈر ورلڈ کا بے تاج بادشاہ تھا تاہم اب اس کا اثر و رسوخ کم ہونے کے باوجود بھارتی حکومت ا ورسیکیورٹی اداروں کی نیندیں اڑانے کے لئے اس کانام ہی کافی ہے۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ ڈی این اے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اب بھارتی انٹیلی جنس اداروں کو یہ خیال کھائے جارہا ہے کہ داﺅد ابراہیم نایئجیرین شدت پسند گروپ بوکوحرام کے ساتھ مل کر بھارت میں منشیات سمگل کرنے کے لئے پر تول رہا ہے۔ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق داﺅد ابراہیم کے چھوٹے بھائی انیس ابراہیم نے حال ہی میں نایئجیریا کا سفر کیا اور وہاں بوکوحرام کے سربراہ ابوبکر شکاﺅ سے ملاقات کی۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بوکوحرام نے بھارت میں منشیات کی مارکیٹ پر نظریں جما رکھی ہیں۔ اس گروپ کو کیش کی ضرورت ہے اور بظاہر اس کا بندوبست داﺅد ابراہیم کے ساتھ مل کر بھارت میں منشیات سمگل کرکے کیا جائے گا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بوکوحرام داﺅد ابراہیم کے گینگ کی مدد سے بھارت کے مختلف علاقوں میں منشیات فروش گروہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس سلسلے میں سپلائی بھی داﺅد ابراہیم سے لی جائے گی۔ پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کڑی نگرانی کے باعث داﺅد ابراہیم کے گینگ کے افراد کی نقل و حرکت بے حد محدود ہے لہٰذا سمگلنگ کے لئے بوکوحرام کے کارکنوں کو استعمال کیا جائے گا۔ بھارتی ایجنسیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت میں قریباً 2000 نایئجیرین منشیات فروش ہیں، اب تک یہ ذاتی سطح پر کام کرتے تھے لیکن اب بوکوحرام انہیں ایک چھتری تلے اکٹھا کررہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -