ایک اور مارچ ،جماعت اسلامی کا بھی 10اگست کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان

ایک اور مارچ ،جماعت اسلامی کا بھی 10اگست کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان
ایک اور مارچ ،جماعت اسلامی کا بھی 10اگست کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے تمام مسلمان ممالک سے سے اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے اور اسرائیلی مظالم کے خلاف10مارچ کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمرانوں نے امت کی نمائندگی کا حق ادا نہیں کیا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام مسلم ممالک مشترکہ فوج بنا کر فلسطین کا تحفظ کریں۔سراج الحق نے 10اگست کو اسرائیل کے مظالم اور پاکستانی حکومت سمیت مسلم امہ کے حکمرانوں کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مارچ کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر گذشتہ 18روز سے وحشیانہ بمباری اور دیگر فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں 13سو سے زائد نہتے فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور پوری دنیا میں احتجاج اور اسرائیلی جارحیت روکنے کے مطالبوں کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم کی ہٹ دھرمی جاری ہے اور بے گناہ فلسطینیوں کے شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -