وزیر اعلیٰ سندھ نے سی ویو پر ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا،سیکرٹری داخلہ،کمشنر کو تحقیقات کا حکم

وزیر اعلیٰ سندھ نے سی ویو پر ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا،سیکرٹری داخلہ،کمشنر کو ...
وزیر اعلیٰ سندھ نے سی ویو پر ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا،سیکرٹری داخلہ،کمشنر کو تحقیقات کا حکم

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سی ویو پر ڈوبنے سے شہریوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ،آئی جی سند ھ اورکمشنر کراچی کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔سی ویو پر ڈوبنے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس وقت تک سمندر میں نہانے سے گریز کریں جب تک کہ سمندر میں طغیانی کی کیفیت ختم نہیں ہو جاتی۔انہوں نے آئی جی سندھ ،کمشنر اور سیکرٹری داخلہ کو سی ویو پر ہونے والی ہلاکتوں کی جلد سے جلد تحقیقات کر کے واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کا حکم دیا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے سمندر میں نہانے پر عائد پابندی اور دفعہ144پر سختی سے عمل در آمد کرانے کا بھی حکم دے دیا ہے ۔انہوں نے پولیس کو یدایت کی کہ سمندر پر پولیس کی نفری میں اضافہ کیا جائے اورناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے پہلے سے اقدامات کئے جائیں۔

مزید :

کراچی -