امریکہ سے نفرت کرنے والےملکوں میں مصر سر فہرست

امریکہ سے نفرت کرنے والےملکوں میں مصر سر فہرست
امریکہ سے نفرت کرنے والےملکوں میں مصر سر فہرست

  

قاہرہ (نیوز ڈیسک) ویسے تو امریکہ سے نفرت کرنے والوں کی دنیا میں کمی نہیں لیکن مصر میں امریکہ کو نفرت انگیز ترین ملک سمجھا جاتا ہے اور یہاں کے 85 فیصد عوام امریکہ کو سخت ناپسند کرتے ہیں۔ مصری عوام کی امریکہ سے نفرت کی بڑی وجہ اس ملک میں جاری بدترین بدامنی ہے جس کیلئے عوام امریکہ کو ذمہ دار سمجھتے ہیں کیونکہ صدر حسنی مبارک کے خلاف اخوان المسلمین کی کامیابی کو امریکی حمایت کا نتیجہ سمجھا جاتا ہے۔ صرف 10 فیصد عوام نے امریکہ کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا۔ امریکہ سے نفرت کرنے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر اردن (85 فیصد) اور تیسرے نمبر پر ترکی (73 فیصد) ہے۔ امریکہ سے محبت کرنے والے ممالک میں فلپائن پہلے نمبر پر ہے جس کے 92 فیصد عوام اسے پسند کرتے ہیں۔ جبکہ دوسرے نمبر پر اسرائیل (84فیصد) اور تیسرے پر جنوبی کوریا (82 فیصد) ہے۔

  •  

مزید :

تفریح -