پادری نے شیطان سے موبائل رابطے کا دعویٰ کردیا

پادری نے شیطان سے موبائل رابطے کا دعویٰ کردیا
پادری نے شیطان سے موبائل رابطے کا دعویٰ کردیا

  

وارسا (نیوز ڈیسک) پولینڈ کے ایک پادری کا کہنا ہے کہ ایک لڑکی کے جن نکالنے کی کوشش کی وجہ سے شیطان اس کاسخت دشمن ہوگیاہے اور اس کے موبائل فون پر گندے گندے میسج بھیج کر نفرت کا اظہار کررہا ہے اور دھمکیاں بھی دے رہاہے۔ بزرگ پادری فادر ماربن ریجل جنوب مشرقی پولینڈ کے دور دران قصبے جاروسلا میں نوعمر لڑکی کے جن نکالنے گئے تھے لیکن مکمل کوشش اور سارے جنتر منتر آزمانے کے باوجود وہ ناکام رہے۔ اب ان کا کہنا ہے کہ شیطان انہیں غلیظ میسج، گالیاں اور دھمکیاں بھیج رہاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک میسج کچھ یوں تھا، ”وہ اس جہنم سے نہیں نکل پائے گی، وہ میری ہے، جو بھی اس کیلئے دعا کرے گا مرجائے گا“ ایک اور میسج یوں تھا، ”بکواس بند کرو پادری، تم اپنے آپ کو نہیں بچاسکتے، احمق بڈھے کھڑوس پادری!“ پادری کا یہ بھی کہنا ہے کہ شیطان انہیں فحش میسج بھی بھیج رہاہے لیکن انہوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔

مزید :

تفریح -اہم خبریں -