بین الاقوامی بینک کا مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ اقدام

بین الاقوامی بینک کا مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ اقدام
بین الاقوامی بینک کا مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ اقدام

  

لندن (نیوز ڈیسک) مغربی حکومتوں کے بعد اب مغربی اداروں نے بھی نمایاں مسلمان افراد اور اداروں کو تعصب کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ برطانیہ کے مشہور بینک HSBC نے متعدد مسلم فلاحی اداروں اور نمایاں شخصیات کو اکاﺅنٹ بند کرنے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ جن اداروں کے اکاﺅنٹ بند کئے گئے ہیں ان میں فنربری پارک مسجد اور امہ ویلفیئر ٹرسٹ بھی شامل ہیں جبکہ قرطبہ فاﺅنڈیشن کے سربراہ اور ان کے خاندان کے متعدد افراد کے اکاﺅنٹ بھی بند کردئیے گئے ہیں۔ متاثرہ اداروں اور افراد کا کہنا ہے کہ وہ کئی دہائیوں سے بینک کے کسٹمر ہیں اور ان کا ماضی مکمل طور پر پُرامن اور قانون کے احترام پر مبنی ہے لیکن بینک نے انتہائی تعصب کا مظاہرہ کیا ہے اور پوچھنے پر سخت سرد مہری کا مظاہرہ کیا ہے اور کوئی وجہ بھی نہیں بتائی۔ قرطبہ فاﺅنڈیشن کے سربراہ انس التکریتی نے بتایا کہ ان کا اکاﺅنٹ 30 سال پرانا تھا اور ان کا خیال ہے کہ انہیں فلسطینی عوام کے حق میں بیانات دینے کی وجہ سے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ انس سعودی عرب اور یو اے ای کے مشرقِ وسطیٰ میں کردار کے بھی ناقد رہے ہیں۔

مزید :

بزنس -