امریکی خاتون نے محبوب کو واقعی کتا بنادیا، محلے داروں نے پولیس بلالی

امریکی خاتون نے محبوب کو واقعی کتا بنادیا، محلے داروں نے پولیس بلالی
امریکی خاتون نے محبوب کو واقعی کتا بنادیا، محلے داروں نے پولیس بلالی

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکہ کی اوہائیو کاﺅنٹی میں ایک ادھیڑ عمر مرد اور عورت نے سڑک پر ایسی عجیب و غریب اور شرمناک حرکات کیں کہ عام شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس بھی حیران رہ گئی۔ پولیس انسپکٹر نیلسن کرافٹ نے بتایا کہ انہیں شہریوں نے فون پر اطلاع دی کہ ان کے علاقے میں ایک عورت ایک ننگے مرد کے گلے میں رسی ڈال کر اسے سڑکوں پر کتے کی طرح واک کروارہی ہے۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو دونوں غائب ہوچکے تھے لیکن عینی شاہدین کے بیانات اور بنائی گئی تصویروں سے جلد ہی دونوں کا سراغ لگالیا گیا۔ تریپن سالہ باربرا اور اس کے 56 سالہ محبوب رابرٹ نے بتایا کہ وہ باہمی رضامندی سے ایک جنسی کھیل کھیل رہے تھے جس کے مطابق رابرٹ کتا بنا تھا اور باربرا اس کے گلے میں رسی ڈال کر اسے واک کروارہی تھی۔ اس دوران رابرٹ بازوﺅں اور ٹانگوں کی مدد سے کتا بن کر چل رہا تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اس بات سے بہت صدمہ پہنچا کہ لوگ انہیں رُک رُک کر دیکھ رہے تھے اور انہیں کوئی عجوبہ سمجھ رہے تھے جبکہ وہ تو محض معمولی سی جنسی اٹھکھیلیاں کررہے تھے۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔

مزید :

تفریح -